28 اکتوبر، 2015، 6:46 PM

افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 115 ہوگئی

افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 115 ہوگئی

افغان صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان سید ظفر ہاشمی کا کہنا ہے کہ حالیہ شدید ترین زلزلے سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان سید ظفر ہاشمی کا کہنا ہے کہ حالیہ شدید ترین زلزلے سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے۔ مذکورہ ہلاکتیں افغانستان کے 34 صوبوں میں سے 17 صوبوں میں رپورٹ ہوئی ہیں اور اس شدید زلزلے سے 7600 گھر بھی متاثر یا تباہ ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جیسا کہ دیہی علاقوں تک رسائی کے تمام راستے تاحال بند ہیں۔ صوبہ کنڑ میں زلزلے سے سب سے زیادہ 42 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔ اس کے علاوہ صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں سب سے زیادہ نقصان رپورٹ ہوا ہے جبکہ دیگر صوبوں کنڑ، نورستان، تخار، باغلان، ننگرہار اور لغمان میں بھی وسیع پیمانے پر نقصان رپورٹ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ شمال مشرقی افغانستان میں پیر کو آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں اسکول کی 12 بچیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

News ID 1859177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha